خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا میں حرمینِ شریفین کے اطراف بڑے ترقیاتی منصوبہ کا آغاز

حرمِ حسینی کے ترقیاتی منصوبوں کے شعبہ نے حرمینِ شریفین کے اطراف ایک بڑے توسیعی منصوبہ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بالخصوص میلیونی زیارات کے دوران زائرین کی خدمات، نظم و ضبط اور سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ چار بنیادی حصّوں پر مشتمل ہے، جس کا مجموعی رقبہ 7 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس میں سے 5 لاکھ مربع میٹر عبادتی مقامات جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر خدماتی، طبی اور سکیورٹی سہولیات کے لئے مختص کیا گیا ہے، جو ایک ملین سے زائد زائرین کی گنجائش فراہم کرے گا۔




