خبریںیورپ

برطانوی پارلیمانی انتخابات میں صومالی نژاد مسلمان خاتون کی تاریخی فتح

42 سالہ با حجاب، صومالی نژاد مسلمان سیاست دان ساگال عبد الولی شمالی لندن کے حلقہ "ہولبورن و سینٹ پینکراس” میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

وہ اس سے قبل کیمڈن میونسپل کونسل کی سربراہ رہ چکی ہیں اور وہ پہلی خاتون ہیں جو اس پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں؛ یہ ایک اہم نشست ہے جو اس سے قبل برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے پاس تھی۔

خبر ویب سائٹ "عربی 21” کی رپورٹ کے مطابق ساگال عبد الولی 12 ہزار 292 ووٹ (45.3 فیصد) حاصل کر کے گرین پارٹی کی حریف امیدوار کو شکست دینے اور لیبر پارٹی کے لئے یہ کلیدی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔

وہ 1990 کی دہائی میں بچپن میں بطور پناہ گزین برطانیہ آئی تھیں اور کئی سال تک فلاحی و رہائشی شعبوں میں سرگرم رہنے کے بعد پارلیمنٹ تک پہنچیں۔

ساگال عبد الولی نے اپنی اولین ترجیح مکانات کے بحران کا مقابلہ کرنا اور "ٹیمز واٹر” نامی آبی کمپنی کو دوبارہ سرکاری شعبہ میں واپس لانا قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button