خبریںدنیا

البانیہ میں کیتھولک تاجر کی جانب سے کوسوو کی رابطہ شاہراہ پر مسلمان مسافروں کے لئے دو نماز خانوں کی تعمیر

کوسوو اور البانیہ کے درمیان بین الاقوامی شاہراہ پر واقع NBT Oil نامی تجارتی و خدماتی کمپلیکس کے مالک ایک کیتھولک تاجر نے سڑک کے دونوں جانب لکڑی کی دو چھوٹی نماز گاہیں تعمیر کرائی ہیں تاکہ مسلمان مسافر دورانِ سفر نماز ادا کر سکیں۔

میڈیا ادارہ "ریڈیو آزاد یورپ” کی رپورٹ کے مطابق البانوی صحافی رمضان اشکودرا نے اس کیتھولک تاجر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے مضمون میں اسے مذہبی عقائد کے احترام کی مثال قرار دیا ہے۔

انہوں نے "دیچان تحریک” – یعنی وہ جریان جس نے اکتوبر 2023 میں کوسوو میں اسلام کو ترک کر کے عیسائیت کی جانب واپسی کی دعوت کے ساتھ اعلانِ وجود کیا تھا – کے رویے پر تنقیدی سوال اٹھاتے ہوئے مسلمانوں سے متعلق اقدامات پر اس تحریک کے موقف اور شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں پر تنقید کی ہے۔

"ریڈیو آزاد یورپ” کی رپورٹ کے مطابق اس تحریک کی سرگرمیوں کو اس سے قبل کوسوو کی مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج اور قانونی جانچ کے لئے استغاثہ کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button