نائیجیریا اور تین ہمسایہ ممالک کے درمیان سکیورٹی و فوجی معاہدے پر دستخط؛ شدت پسند سنی گروہوں کے تعاقب کے لئے نائیجیرین فوج کو کیمرون، نائیجر اور چاڈ کی سرزمین میں پانچ کلومیٹر تک داخلے کی اجازت
نائیجیریا اور تین ہمسایہ ممالک کے درمیان سکیورٹی و فوجی معاہدے پر دستخط؛ شدت پسند سنی گروہوں کے تعاقب کے لئے نائیجیرین فوج کو کیمرون، نائیجر اور چاڈ کی سرزمین میں پانچ کلومیٹر تک داخلے کی اجازت
نائیجیریا نے سرحدی بدامنی پر قابو پانے اور شدت پسند سنی مسلح گروہوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے ہمسایہ ممالک کیمرون، نائیجر اور چاڈ کے ساتھ ایک نیا فوجی معاہدہ طے کر لیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت نائیجیرین فوجی دستوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اپنے ملک میں حملوں کے بعد شدت پسند سنی گروہوں کے مسلح افراد کا ان تین ہمسایہ ممالک کی سرزمین میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی تک تعاقب کریں اور انہیں سرحدی علاقوں میں پناہ لینے سے روکیں۔
قاہرہ سے شائع ہونے والے روزنامہ "الاہرام” کے مطابق، نائیجیریا کے وزیر دفاع جنرل کرسٹوفر موسی نے اس اقدام کو جھیل چاڈ کے علاقے میں فوجی تعاون کی بحالی کے لئے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اگرچہ اس معاہدے کی عملی تفصیلات ابھی مکمل طور پر شائع نہیں ہوئیں، لیکن خطے کے فوجی حکام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ "داعش ولایت مغربی افریقہ” (ISWAP) اور "بوکو حرام” جیسے شدت پسند سنی دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کثیر ملکی افواج کے فریم ورک میں مشترکہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ناگزیر ضرورت ہے، جنہوں نے برسوں کے دوران مغربی افریقہ میں دسیوں ہزار افراد کی جان لی ہے اور لاکھوں افراد کو بے گھر کیا ہے۔




