سعودی عرب

سعودی عرب کے لئے ایئر انڈیا کی پروازیں 20 اکتوبر تک منسوخ

سعودی عرب کے لئے ایئر انڈیا کی پروازیں 20 اکتوبر تک منسوخ

نئی دہلی: سعودی عرب میں سکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور جدہ آنے جانے والی اپنی تمام پروازوں کی منسوخی کی مدت 20 اکتوبر 2026 تک بڑھا دی ہے۔ ایئر لائن نے متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل انڈیگو نے سعودی عرب کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک، جبکہ اکاسا ایئر نے ریاض کے لیے 24 اکتوبر اور جدہ کے لیے 21 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسافروں و عملے کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button