
سعودی عرب کے مشرقی صوبے (الشرقیہ) کے شہر قطیف میں واقع حسینیہ الزہراء میں عیدِ سعید غدیر خم کے موقع پر ایک پُروقار اور روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق اس تقریب میں اہلِ بیت علیہم السلام کے محبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مقررین نے عیدِ غدیر کی اہمیت اور حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔
جشن میں مدحیہ و منقبت خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے محفل کا روحانی ماحول مزید پرنور ہوگیا۔




