خبریں

نجف اشرف میں ہندوستانی علماء کی شیخ محمد یعقوبی سے ملاقات

نجف اشرف: ہندوستان کے بعض شیعہ علماء نے نجف اشرف میں عراق کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت شیخ محمد یعقوبی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد میں مولانا سید کلب جواد نقوی لکھنو، مولانا رضا حیدر زیدی، مولانا علی نقی زیدی، مولانا کلب عباس رضوی اجتہادی، مولانا شباب حسین نقوی اور مولانا فیروز رضا نقوی شامل تھے۔

ملاقات میں ہندوستان میں مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے حالات، انہیں درپیش چیلنجز اور دینی، علمی و ادارہ جاتی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر گفتگو ہوئی اور جاری مذہبی و قومی خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button