خبریں
مالدیو میں اپریل 2027 میں پہلے بین الاقوامی حفظِ قرآن مقابلے کی میزبانی کی تیاریاں مکمل

مالدیو میں پہلے بین الاقوامی حفظِ قرآن کریم مقابلے کے انعقاد کی تیاریوں کے آخری مراحل مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ مقابلے اپریل 2027 میں جنوبی ایشیا کے حفاظِ کرام کی شرکت سے منعقد ہوں گے۔
نیوز ویب سائٹ "ایڈیشن” کی رپورٹ کے مطابق، اس ایونٹ کا مقصد قرآنی تعلیم کو فروغ دینا اور علاقائی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ اس ملک میں 300 سے زیادہ حُفّاظِ قرآن اور 1800 قرآن آموز موجود ہیں، اور یہ مقابلے نئی نسل کی نشوونما کے لئے ایک بہترین موقع فراہم کریں گے۔




