مقدس مقامات اور روضے

استقبال محرم کے لئے روضۂ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی تیاریاں مکمل؛ نجف اشرف میں 800 سے زائد عزائی موکب رجسٹر

روضۂ مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے ماہِ محرم الحرام اور زائرینِ حسینی کے استقبال کے لئے اپنی جامع تیاریوں کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، روضۂ امیر المومنین علیہ السلام کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا کہ عزاداری کے جلوسوں اور روایتی پروگرام، بالخصوص "مشعل گردانی” کے منظم انعقاد کے لئے سرکاری، طبی اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے ایک وسیع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

اسی سلسلہ میں حرمِ مطہر کے مختلف شعبے، جن میں مہمان خانہ، طبی مراکز اور امدادی یونٹ شامل ہیں، مکمل طور پر مستعد اور تیار ہیں، جبکہ مجالسِ عزا روزانہ تین اوقات میں منعقد کی جائیں گی۔

صحنوں کو جدید کولنگ سسٹمز سے آراستہ کرنے اور صحافیوں و ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ شعائرِ حسینی کے شعبے میں بھی وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام کے مطابق اب تک 800 سے زائد خدماتی اور عزاداری موکب رجسٹر کئے جا چکے ہیں، جن میں تطبیر، مشق اور مشاعل کے موکب شامل ہیں۔ یہ موکب نجف اشرف کے قدیمی علاقوں اور اطراف کے محلّات میں قائم کئے جائیں گے۔

روضۂ مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے نگر نگم، محکمۂ صحت اور محکمۂ بجلی کے تعاون سے ان موکبوں کی مسلسل لاجسٹک معاونت اور عزاداروں کے عظیم اجتماع کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لئے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button