
عراقی ماہرین کے ہاتھوں قرآنِ کریم کی طباعت کا منصوبہ مقدس شہر کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام سے وابستہ "دارالوارث” کمپلیکس میں جاری ہے۔
اس عمل میں کاغذ کے معیار کی جانچ، رنگوں کی ترتیب، تصحیح، جلد سازی اور جدید آلات کے ذریعہ حتمی پیکنگ کے مراحل شامل ہیں۔
خبر رساں ادارہ "نون” کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حیدر الشمری، عراقی شیعہ اوقاف بورڈ کے سربراہ نے اس مرکز کا دورہ کر کے قرآنِ کریم کی اشاعت کی پروڈکشن لائنوں اور تکنیکی مراحل کا معائنہ کیا۔
یہ اشاعتی مرکز تعلیمی و دینی کتب کی اشاعت کا کام بھی انجام دیتا ہے۔




