عراق

زیارتِ رجبیہ کی میزبانی کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور ضروری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد

زیارتِ رجبیہ کی میزبانی کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور ضروری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد

زیارتِ رجبیہ کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ضروری انتظامی ہم آہنگی کے مقصد سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں جو روضہ مبارک کاظمین کے احاطے میں منعقد ہوئی، امام موسیٰ کاظم اور امام محمد جواد سلام اللہ علیہما کے زائرین کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی فلاحی و تعمیراتی خدمات فراہم کرنے کے ہدف سے عراقی دارالحکومت کی شہری انتظامیہ اور تولیتِ روضہ مبارک کاظمین کے درمیان ضروری تعاون کو وسعت دینے اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واع) کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے میئر عمار موسیٰ کاظم اور روضہ مبارک کاظمین کے سکریٹری جنرل حیدر عبدالامیر مہدی نے اس اجلاس میں زیارتِ رجبیہ کے ایام میں، جو اہم مذہبی مناسبتوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے، زائرین کی بڑی تعداد کی میزبانی کے لئے ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ حرمِ مطہر امامین جوادین (کاظمین) سلام اللہ علیہما کے اطراف میں ترقیاتی و بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کے عمل کا بھی معائنہ کیا اور خدماتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button