
نیویارک میں امریکی ادارہ برائے امیگریشن و کسٹم کے ایک اہلکار کی جانب سے 28 سالہ نوجوان پر فائرنگ کے واقعہ نے شہر بھر میں احتجاج کی لہر اور مقامی حکام کے سخت ردِ عمل کو جنم دیا ہے۔
نیویارک کے میئر نے اس واقعہ کو ناقابلِ جواز قرار دیتے ہوئے شہر میں وفاقی فورسز کے آپریشنز کو فوری روکنے اور زخمی شخص کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اخبار "نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے وفاقی اہلکاروں کی کارروائیوں کو خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کا سبب قرار دیا۔
"نیویارک ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اہلکاروں نے زخمی فرد کو اسپتال منتقل کئے جانے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا ہے۔




