
جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی ایک ہفتہ طویل کانفرنس کے اختتام پر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور انسانی حقوق کے گروپوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی اور انسانی نگرانی سے عاری ہتھیاروں کے بے لگام پھیلاؤ پر خبردار کیا ہے۔
برطانوی اخبار «گارجین» کے مطابق ان اداروں نے زور دے کر کہا کہ ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کی رفتار ان پر قابو پانے کی قانونی کوششوں سے کہیں آگے نکل چکی ہے، اور فوری اقدام نہ ہوا تو آئندہ اس خطرے پر قابو پانا نہایت دشوار ہو جائے گا۔




