یورپ
مشرقی لندن مسجد میں اسلاموفوبیا سے متعلق آگہی نمائش؛ نعرہ: «ان رویوں کو معمول نہ بننے دیں»

مشرقی لندن مسجد اور لندن اسلامک سینٹر برطانیہ میں اسلاموفوبیا سے متعلق آگہی کے مہینے کی مناسبت سے 18 تا 28 نومبر 2026 اسلام مخالف تعصبات کے سدباب کے لیے ایک خصوصی نمائش کی میزبانی کر رہے ہیں۔
برطانوی اخبار «گارجین» کی رپورٹ کے مطابق «ان رویوں کو معمول نہ بننے دیں» کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش کا مقصد عام شہریوں کو امتیازی سلوک کی مختلف صورتوں سے روشناس کرانا اور اسلاموفوبیا کا شکار افراد کی حمایت کرنا ہے۔ نمائش میں مذاکروں کی نشستیں اور مسجد کا کھلا دورہ (اوپن ڈے) بھی شامل ہے۔




