اسلامی دنیاپاکستانخبریں
پارہ چنار واقعہ کے خلاف احتجاج پر کوہاٹ کے 30 مومنین کیخلاف مقدمہ درج
پارہ چنار واقعہ کے خلاف احتجاج پر کوہاٹ کے 30 مومنین کیخلاف مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق پارہ چنار میں خونریز جنگ کے خلاف ملک بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے،جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ تکفیری عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے اور پارہ چنار میں جنگ کو روکا جائے۔
پارہ چنار کی چھ روزہ خونریز جنگ میں 40مومنین شہید ہوئے
واقعہ کے خلاف کوہاٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرہ میں شامل تیس مومنین کے خلاف کوہاٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پارہ چنار سے پشاور جانے والی ایمبولینس پر پتھراو کیا گیا اس ملزمان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ دوسری جانب پرامن احتجاج کرنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔