یورپ

برطانیہ کے مسلمان طلبہ کی "رمضان 2027” مہم کا آغاز، ایک کروڑ سے زائد پلاسٹک بوتلوں کے استعمال کو روکنے اور مساجد میں دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں مفت تقسیم کرنے کا ہدف

برطانیہ کے مسلمان طلبہ کی "رمضان 2027” مہم کا آغاز، ایک کروڑ سے زائد پلاسٹک بوتلوں کے استعمال کو روکنے اور مساجد میں دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں مفت تقسیم کرنے کا ہدف

برطانیہ کے مختلف علاقوں سے 50 سے زائد مسلمان طلبہ لندن میں جمع ہوئے تاکہ ماحولیاتی ذمہ داری اور زمین کے تحفظ کو محور بناتے ہوئے ایک نئی مہم کا آغاز کریں۔

یہ اقدام مذہبی برادریوں کے پلاسٹک کے کچرے میں کمی میں کردار اور ماہِ مبارک رمضان میں مساجد کی صلاحیت سے استفادہ پر زور دیتا ہے۔

"پی آر نیوز وائر” (PR Newswire) کی رپورٹ کے مطابق یہ طلبہ جو "بنیاد آدام” سے وابستہ "ابن سینا” اسکالرشپ پروگرام کے تحت سرگرم ہیں، ماہِ مبارک رمضان 2027 میں ایک کروڑ سے زائد پلاسٹک بوتلوں کے پھینکے جانے کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی سلسلے میں "بنیاد آدام” نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال کے دوران وہ دوبارہ قابلِ استعمال بوتلیں مفت طور پر مساجد کو فراہم کرے گی تاکہ ایک بار استعمال ہونے والی بوتلوں کی جگہ ان کے استعمال کو آسان بنایا جا سکے۔

اس مہم میں سرگرم طلبہ میں سے ایوب عبدالقادر اور اس بنیاد کے بانی صفوان آدام نے آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں اجتماعی تعاون اور دینی و انسانی ذمہ داری پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button