دنیا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کا خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو معمول بنانے پر انتباہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے سماجی نقصانات کے مقابلے میں بے حسی کے نتائج پر خبردار کرتے ہوئے، ہر قسم کے مذاق، بیانات اور بہانوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے جو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو معمول کا عمل ظاہر کرتے ہیں، اور خواتین کے تحفظ کے لئے مردوں کے واضح ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "رائٹرز” کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (UN Women) نے اپنے ایکس پیج پر ایک پیغام میں اعلان کیا کہ ان رویوں کے مقابلے میں خاموشی تشدد کو تقویت دیتی ہے۔

اس بین الاقوامی ادارے نے نشاندہی کی کہ بے حسی کا کوئی جواز نہیں ہے، خاص طور پر جب خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی خطرے میں ہو۔

اسی سلسلہ میں، سماجی امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ثقافتی رویوں میں تبدیلی اور اجتماعی خاموشی کو توڑنا تشدد کے خاتمے کے لئے کلیدی قدم ہے، اور ایک محفوظ تر دنیا کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ مرد خواتین کے خلاف تشدد کی واضح مذمت کرتے ہوئے اپنی سماجی ذمہ داری ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button