خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

یومِ شھادت حضرت ام البنین: دنیا بھر میں مجالسِ عزا اور ماتمی جلوس

کربلا کے مقدس روضوں میں خصوصی مجالس؛ قم، بحرین، سعودی عرب اور ہندوستان میں عزائی اجتماعات، لکھنؤ میں سیرتِ ام البنین سلام اللہ علیہا پر خطاب

حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات (13 جمادی الثانی) کی مناسبت سے عراق، ایران، بحرین، سعودی عرب اور ہندوستان سمیت مختلف ممالک میں مجالسِ عزا، ماتمی جلوس اور عزائی اجتماعات منعقد ہوئے۔

عراق کے شہر کربلا میں حرم حضرت عباس علیہ السلام میں دو روزہ مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس سے شیخ جعفر الابراہیمی نے خطاب کیا، جبکہ ملا باسم الکربلائی نے نوحہ خوانی کی۔ حرم امام حسین علیہ السلام میں بھی مجلسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔ کوفہ کے علوی مواکب نے ماتمی جلوس نکالا، جبکہ قادسیہ، دیالی اور میسان میں بھی مجالس اور عزاداری کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

ایران کے شہر قم المقدسہ میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، مدارس دینیہ، مساجد و امام بارگاہوں اور بیوت مراجع کرام خاص طور سے بیت آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جبکہ مشہد اور تہران میں بھی مجالسِ عزا کا اہتمام کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے مأتم ابوصبیع شرقی میں 22 سے 24 نومبر تک تین روزہ عزائی مجالس برپا ہوئیں، اسی طرح سعودی عرب کے قطیف، عوامیہ اور جارودیہ میں عزاداری ہوئی۔

دہلی، ممبئی، حیدرآباد اور لکھنو سمیت ہندوستان کے تمام چھوٹے بڑے شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا و عزاداری اور دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔

مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسینؑ کراچی سمیت پورے پاکستان شیعہ نشین شہروں اور دیہاتوں میں مجالس عزا کا اہتمام ہوا۔‌

مجالس اور عزائی اجتماعات میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی اہل بیت علیہم السلام سے بے مثال وفاداری، ایثار اور تربیتِ اولاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بالخصوص اپنے چاروں فرزندوں کو امام حسین علیہ السلام کی نصرت اور دفاعِ حق کے لئے پیش کرنے کے جذبۂ ایثار کو یاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button