سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور نواحی علاقوں میں ڈرون حملے؛ ایک بچہ سمیت 4 شہری جاں بحق، اقوام متحدہ کی عمارت کو بھی نقصان
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور نواحی علاقوں میں ڈرون حملے؛ ایک بچہ سمیت 4 شہری جاں بحق، اقوام متحدہ کی عمارت کو بھی نقصان
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور اس کے نواحی علاقوں میں اتوار کی صبح رہائشی علاقوں اور اہم تنصیبات پر ڈرون حملے کئے گئے، جن کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت کم از کم 4 شہری جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ حملوں میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا، جس سے جنگ زدہ ملک میں عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔
الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق، شمالی شہر ام درمان کے ایک رہائشی مکان پر ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، خرطوم کے جنوبی علاقے میں ایک مسجد کے مؤذن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب، اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ امورِ انسانی امداد نے رہائشی علاقوں میں اپنے کارکنوں کی جان کو لاحق خطرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایسے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ ادارہ کے مطابق، حملوں کے دوران اس کے ایک دفتر کو بھی نقصان پہنچا۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ چند ماہ کے دوران سوڈان میں بچوں کی ہلاکتوں کا تقریباً دو تہائی حصہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔




