خبریںشیعہ مرجعیت

بیتِ آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں ام البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجلسِ عزا برپا

بانوئے ادب و وفا، مولی الموحدین امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہما السلام کی شریکِ حیات حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کی مناسبت سے مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی موجودگی میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔

مقدس شہر قم میں واقع بیتِ آیت اللہ العظمیٰ شیرازی میں منعقدہ اس مجلسِ غم و اندوہ میں علمائے کرام، مختلف شخصیات اور خاندانِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام نجارزادہ نے شہدائے کربلا کی سوگوار ماں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا اور ان کے وفا شعار فرزند قمرِ بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے مصائب بیان کیے، جنہیں سن کر حاضرین اشکبار ہو گئے۔

مجلس کے اختتام پر عزاداروں نے منتقمِ آلِ اللہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہورِ پرنور اور دنیا بھر کے شیعوں کی مشکلات کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button