پی کے کے نے شمالی عراق میں 14 اڈے خالی کرتے ہوئے مکمل غیر مسلح ہونے کو عبداللہ اوجالان کی آزادی سے مشروط کر دیا

انقرہ اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان امن عمل کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے باوجود، اس جماعت نے میدان سے پسپائی کے عملی اقدامات کے باوجود اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے دفاع کے لئے اپنے ہتھیار برقرار رکھے گی اور سیاسی و قانونی مطالبات کی تکمیل کے بغیر ہتھیار ڈالنے یا مکمل غیر مسلح ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔
نشریہ "یوریشیا ریویو” کی رپورٹ کے مطابق، پی کے کے کے ترجمان زاگرس ہیوا نے کہا کہ یہ تحریک امن عمل کو ہتھیار ڈالنے تک محدود نہیں سمجھتی، اور کردوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے لیے ترکیہ کے آئین میں ترمیم، تمام ارکان و رہنماؤں کے لئے عام معافی، اور امرالی جیل سے عبداللہ اوجالان کی جسمانی آزادی کو اس عمل کو آگے بڑھانے کی بنیادی شرائط قرار دیا۔
اسی دوران، ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "اناطولی” نے ترک انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے رپورٹ دی کہ پی کے کے کے جنگجوؤں نے 18 نومبر کو شمالی عراق کے علاقے خاکورک میں اپنے مزید 14 اڈے خالی کر دیے ہیں۔




