پاکستان

پاکستان کے پنجاب‌ میں 5 برس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کے لاپتا ہونے کے کیس رپورٹ

پاکستان کے پنجاب‌ میں 5 برس میں ایک لاکھ سے زائد خواتین کے لاپتا ہونے کے کیس رپورٹ

پنجاب میں 2021 سے 2025 کے دوران ایک لاکھ سے زائد خواتین کے لاپتا ہونے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ 2026 میں بھی 21 ہزار 956 خواتین کے لاپتا ہونے کے کیس سامنے آئے، جن میں سے ایک ہزار 781 کیس تاحال حل طلب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے لاپتا ہونے کے سب سے زیادہ واقعات لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ عدالت نے ایک ہزار 87 خواتین کی عدم بازیابی پر سوال اٹھاتے ہوئے مخصوص تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے اور خواتین کی بازیابی کے مقدمات میں خاتون پولیس افسران تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے لاہور پولیس کی ٹیم تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button