افریقہخبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

مڈغاسکر میں حضرت امّ البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے دسترخوان کا اہتمام

حضرت امّ البنین سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مڈغاسکر کے شہر ماہاجانگا میں مرکز اہلِ بیت علیہم السلام میں اُن کے نام سے دسترخوان کا اہتمام کیا گیا۔

اس مجلس میں حدیثِ شریف کساء کی تلاوت اور مرثیہ خوانی کی گئی۔

مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے مڈغاسکر میں دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ محمد رضی وسرام نے اس مجلس عزا میں اللہ کی بارگاہ میں حضرت امّ البنین سلام اللہ علیہا کے وسیلے سے توسل کی اہمیت و فضیلت اور اُن کے بلند مقام و مرتبہ کی معرفت کے بارے میں گفتگو کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button