یورپ

یورپ میں اسلام دشمن پروپیگنڈے کی کروڑوں یورو کی مہم بے نقاب

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محقق مارک اوون جونز اور آزاد محقق سوہن ڈسوزا کی مشترکہ تحقیق میں تین سال تک جاری رہنے والے ایک ڈیجیٹل اثر و رسوخ آپریشن کا پردہ فاش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے درجنوں ممالک میں نسل پرستانہ، مسلم دشمن اور تارکین وطن مخالف پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس مہم کو 30 ممالک میں کم از کم 53 کروڑ 30 لاکھ مرتبہ اشتہاری رسائی حاصل ہوئی، جبکہ متوقع رسائی تقریباً 83 کروڑ 10 لاکھ بتائی گئی ہے۔ فرانسیسی اخبار «لی موند» کے اندازے کے مطابق اس آپریشن کا بجٹ غالباً ایک کروڑ یورو سے زائد تھا۔ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور فیس بک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر چلائے گئے ان اشتہارات میں قطر کو دہشت گردی، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور یورپ کو "اسلامی رنگ دینے” کے مبینہ منصوبے کا حامی بنا کر پیش کیا گیا۔


فرانس اس مہم کے اہم ترین اہداف میں شامل رہا، جہاں تین برسوں کے دوران اندازاً 12 کروڑ مرتبہ یہ مواد دیکھا گیا۔ محققین نے پایا کہ اشتہاری سرگرمیاں بعض اوقات انتخابی کیلنڈر سے ہم آہنگ نظر آئیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا کہ مہم کا مقصد سیاسی بحث پر اثر انداز ہونا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button