لتھوانیا میں اسلام دشمن رویوں اور مقدسات کی بے حرمتی میں اضافہ پر یورپی مسلم یونین کا انتباہ
لتھوانیا میں اسلام دشمن رویوں اور مقدسات کی بے حرمتی میں اضافہ پر یورپی مسلم یونین کا انتباہ
یورپی مسلم یونین نے ایک بیان جاری کر کے لتھوانیا کے حکام سے اس ملک میں اسلام دشمن، تشدد آمیز رویوں اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔
لتھوانیا کے سرکاری میڈیا (LRT) کی رپورٹ کے مطابق، اس انسانی حقوق کی تنظیم نے ویلنیئس شہر میں قرآنِ کریم کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش اور کاوناس شہر کی ایک مسجد میں نمازِ باجماعت میں منظم خلل ڈالنے جیسے واقعات کا حوالہ دیا ہے۔
یورپی مسلم یونین کے سربراہ آلفریڈو مایولسے نے لتھوانیا کی ریاستی سلامتی ایجنسی کی جانب سے توہین آمیز رویوں میں اضافے سے متعلق انتباہ کو مثبت قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ مذہبی آزادیوں کی ریاستی حمایت شہری حقوق کے تحفظ کی شرط ہے۔
انہوں نے مزید تصریح کی کہ مسئلہ ہجرت کو خوف و ہراس پھیلانے، تحقیر اور اسلام دشمنی کی لہر بھڑکانے کے لئے بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونا چاہیے۔




