ترکیہ میں پی کے کے سے وابستہ ہزاروں قیدیوں کی ممکنہ رہائی کا جائزہ

وزارتِ انصاف ترکیہ نے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ قیدیوں اور مطلوب افراد کی فہرستوں کے جامع حصول اور جائزے کے لئے فوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
یہ اقدام اس ملک کے سیاسی و عدالتی ڈھانچے میں طرزِ عمل کی سنجیدہ تبدیلی کا غماز ہے اور جاری مفاہمتوں کے تناظر میں 4500 سے زائد افراد کی مشروط رہائی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
اس ضمن میں اپنے ساتھی کی رپورٹ کی جانب آپ کی توجہ مبذول کراتا ہوں:
ترکیہ میں مسلح گروہوں سے منسلک سزا یافتگان اور ملزمان کے عدالتی مقدمات پر از سرِ نو غور، اس ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کو نئے زاویے عطا کر رہا ہے۔
نیٹ ورک "راشا ٹوڈے” کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ جو کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین اور حامیوں کی قانونی حیثیت کے محور پر آگے بڑھ رہا ہے، اندرونی تنازعات کے انتظام اور سیکیورٹی نوعیت کے مقدمات کی از سرِ نو تعریف کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
اس عملدرآمد کے لئے سزاؤں کی رسیدگی کے واسطہ ایک ممتاز قانونی ڈھانچہ تشکیل دینے کی غرض سے ملک بھر کی ریاستوں اور صوبوں میں عدالتی اداروں اور محکمہ استغاثہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
ترک روزنامہ "نفس” میں شائعہ تفصیلات کے مطابق، وزارتِ انصاف ترکیہ نے 81 صوبوں کے پبلک پراسیکیوٹرز سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ قیدیوں اور زیرِ حراست افراد سے متعلق قانونی معلومات فی الفور جمع کریں۔
یہ اقدام تقریباً 80 ہزار مقدمات کے جامع جائزے کی راہ ہموار کرتا ہے جو 12 ہزار مطلوب افراد سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں اور قانونی شرائط کے احراز کے بعد، تقریباً 4500 قیدیوں کی رہائی متوقع ہے۔
میڈیا میں شائع شدہ اعداد و شمار کے مطابق، زیرِ جائزہ الزامات کی نوعیت محض پی کے کے میں رکنیت یا اس سے تعاون تک محدود نہیں، بلکہ اس میں دھماکہ خیز مواد رکھنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، دستاویزات میں جعلسازی اور آتش زنی جیسے عناوین بھی شامل ہیں۔
تاہم، رہائیوں اور تخفیفِ سزا کے عمل کا حتمی نفاذ ترکیہ کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے باضابطہ رپورٹ کے اجرا سے مشروط ہوگا؛ ایسی رپورٹ جسے فریقِ مخالف کی جانب سے مکمل تخلیہ اسلحہ، مورچوں کے انخلاء اور سیکیورٹی تقاضوں کی پاسداری کی توثیق کرنا ہوگی۔
عدالتی صورتِ جلسات کی تکمیل کے لئے اکتوبر کے آخر تک کی مدت کا تعین، اس عمل کو آگے بڑھانے میں فریقین کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
تاہم، اس منصوبہ کی کامیابی کا دار و مدار قانونی ضوابط کے نفاذ اور تحفظِ عامہ کے مابین توازن برقرار رکھنے پر ہوگا۔




