ترکی

ترکی میں مہنگائی 30 فیصد کے قریب، نومبر میں کرایوں میں 31.23 فیصد تک اضافے کی اجازت

نئے اقتصادی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ترکیہ میں خاندانوں پر معاشی دباؤ اور رہائش کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے؛ یہ وہ موضوع ہے جس نے کم آمدنی والے طبقے پر مہنگائی کی شرح کے سماجی اثرات کی جانب اقتصادی ماہرین کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

"ادارہ شماریات ترکیہ” کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک کی ماہانہ مہنگائی نمایاں اضافے کے ساتھ 2.58 فیصد اور سالانہ مہنگائی 29.77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس سرکاری ادارہ کی رپورٹ واضح کرتی ہے کہ اہم اخراجات میں تعلیم کے شعبے نے 48.86 فیصد اور رہائش و توانائی نے 40.24 فیصد کے ساتھ گھرانوں پر سب سے زیادہ مہنگائی کا دباؤ ڈالا ہے۔

اسی طرح نیوز چینل "Torkish news” نے رپورٹ دی ہے کہ 12 ماہ کی اوسط شرح کی بنیاد پر، نومبر کے مہینے میں تجدید کے خواہشمند معاہدوں کے لئے سالانہ کرائے میں اضافے کی مجاز حد 31.23 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس قانونی شرح کا مطلب یہ ہے کہ مثال کے طور پر، 20 ہزار لیرہ کرائے کے لئے اضافے کی زیادہ سے زیادہ حد 6 ہزار 246 لیرہ ہوگی۔

ترکیہ کے قانونِ واجبات کی دفعہ 344 کے مطابق، یہ ضوابط صرف سالانہ تجدید سے متعلق ہیں، جبکہ نئے کرایہ داروں کے لئے نرخ کا تعین یا پانچ سال سے زیادہ کے معاہدے دیگر عدالتی احکام و قوانین کے تحت آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button