شیعہ مرجعیت

امارات حقائق سے مربوط ہیں، جبکہ اصولِ عملیہ صرف وظیفہ متعین کرتے ہیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

امارات حقائق سے مربوط ہیں، جبکہ اصولِ عملیہ صرف وظیفہ متعین کرتے ہیں : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست بدھ 11 ربیع الثانی 1448 ہجری کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی حسب سابق معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امارات اور اصول عملیہ کے درمیان فرق کے حوالے سے فرمایا: امارات ان جاری امور سے متعلق ہوتی ہیں جو واقعاً تحقق پذیر ہوئی ہوں، جبکہ اصول عملیہ صرف تکلیف اور وظیفہ کو معین کرتی ہیں اور ان کا واقع کی کشف سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: گواہی دینا ایسے ہی ہے جیسے انسان نے خود حقیقت کا مشاہدہ کیا ہو، لیکن استصحاب میں خود انسان کا دیکھنا موضوع نہیں ہے بلکہ صرف وظیفے کا تعین مقصود ہوتا ہے؛ اسی وجہ سے اصول عملیہ کے مثبتات حجت نہیں ہوتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button