آیت اللہ العظمیٰ شیرازی: اگرچہ حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا کو امامت حاصل نہیں، لیکن آپ اپنے بعد کے ائمہ اطہار علیہم السلام اور عوام الناس پر حجت ہونے کی حیثیت سے ایک خاص و ممتاز مقام کی حامل ہیں

آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی مدظلہ العالی کی روزانہ علمی نشست جمعرات، ستائیس ربیع الاول 1448ھ کو منعقد ہوئی۔
اس نشست میں، گذشتہ مجالس کی طرح، معظم لہٗ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے امیر المومنین اور حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہما کے مقام کو دیگر ائمہ اطہار علیہم السلام کی نسبت بیان کرتے ہوئے فرمایا: ادلہ و روایات سے یہ بات مستفاد ہوتی ہے کہ امیر المومنین علیہ السلام باقی ائمہ اطہار علیہم السلام سے افضل ہیں، اور ان کے بعد حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا افضل ہیں، اور ان کے بعد امام حسن اور امام حسین سلام اللہ علیہما افضل ہیں۔
معظم لہٗ نے حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام کے بارے میں فرمایا: اگرچہ حضرتِ زہرا سلام اللہ علیہا کو امامت حاصل نہیں، لیکن آپ اپنے بعد کے ائمہ اطہار علیہم السلام اور عوام الناس پر حجت ہونے کی حیثیت سے ایک خاص و ممتاز مقام کی حامل ہیں۔




