شیعہ مرجعیت

سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت خانۂ خدا اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے بھی افضل ہے : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی

سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت خانۂ خدا اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت سے بھی افضل ہے : آیت اللہ العظمیٰ شیرازی
 
آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی  میں بھی سابقہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل پر مبنی سوالات کے جوابات دیے۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام رضا علیہ السلام اور حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت کے موازنے اور اس سلسلے میں وارد روایات کے صدور کی وجہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اہم نکات بیان فرمائے۔
معظم لہ نے فرمایا کہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی برتری اس دور کے سماجی و ثقافتی حالات کا نتیجہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ ایسی متواتر اور قطعی روایات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کی زیارت، پیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے حرمِ مطہر اور خانۂ کعبہ کی زیارت سے بھی افضل ہے۔
انھوں نے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی برتری سے متعلق روایت کی حیثیت واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بات صرف ایک روایت میں حضرت امام جواد علیہ السلام سے منقول ہے، جس کا تعلق «واقفیہ» کے فتنے کے مقابلے کے دور سے ہے۔ اس زمانے میں واقفیہ امام رضا علیہ السلام کی امامت کے منکر تھے، چنانچہ امام جواد علیہ السلام نے یہ ارشاد فرما کر لوگوں کو امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی ترغیب دی اور اس طرح واقفیہ کے فتنے کو توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button