شیعہ مرجعیت

لفظ فلسفہ کا مطلب حقیقت کو سمجھنا ہے، اور اہل بیت علیہم السلام سے حاصل شدہ معارف ہی صحیح فلسفہ ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

لفظ فلسفہ کا مطلب حقیقت کو سمجھنا ہے، اور اہل بیت علیہم السلام سے حاصل شدہ معارف ہی صحیح فلسفہ ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست ہفتہ 25 محرم الحرام 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں بھی گزشتہ مجالس کی طرح معظم لہ نے حاضرین کی جانب سے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

فلسفہ پڑھنے کے جواز کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: شبہات کے ردّ اور ان کا جواب دینے کے لیے، یعنی فلسفہ میں موجود شبہات سے آگاہی حاصل کرنے کی غرض سے، فلسفہ پڑھنا بقدرِ ضرورت واجبِ کفائی ہے۔ اور جب تک اس میدان میں کافی تعداد میں ماہر اور آگاہ افراد موجود نہ ہوں، اس وقت تک اس کا سیکھنا واجبِ عینی ہوگا۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: لفظ فلسفہ کا معنی حقیقت کو سمجھنا ہے، اور اہل بیت علیہم السلام سے جو معارف ہم تک پہنچے ہیں، وہی صحیح فلسفہ ہیں۔

انہوں نے مزید تاکید فرمائی: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کتاب اللہ اور عترتی اہل بیتی کی پیروی کی وصیت فرمائی ہے۔ لہٰذا احکام اور معارف کو اہل بیت علیہم السلام سے حاصل کرنا چاہیے۔ پس جو چیز اہل بیت علیہم السلام سے ثابت نہ ہو اور جس کی بنیاد ان کی تعلیمات پر نہ ہو، وہ قابلِ قبول نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button