حوزۂ علمیہ نجف کے ہزار سالہ جشن کی عالمی کانفرنس میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے وکیل کی شرکت
حوزۂ علمیہ نجف کے ہزار سالہ جشن کی عالمی کانفرنس میں آیت اللہ العظمیٰ شیرازی کے وکیل کی شرکت
مرجعِ عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد لامی نے آستانۂ مقدسِ کاظمین کے سیکریٹریٹ جنرل کی دعوت پر حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کے ایک ہزارویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔
یہ کانفرنس آستانۂ مقدسِ کاظمین کے سیکریٹریٹ جنرل کے اہتمام سے منعقد ہوئی، جس میں مراجعِ کرام کے وکلا و نمائندگان اور علمی و حوزوی شخصیات کی ایک جماعت نے شرکت کی۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد لامی کی اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد دینی و علمی اداروں کے باہمی روابط کی اہمیت پر زور دینا، حوزۂ علمیہ نجفِ اشرف کے تاریخی و علمی مقام کی تکریم اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و اشاعت میں اس کے پیش رو کردار کو سراہنا تھا۔




