یورپ
جاپان میں ریکارڈ بارش، چار ہلاک، ایک لاکھ افراد بے گھر
جاپان میں ریکارڈ بارش، چار ہلاک، ایک لاکھ افراد بے گھر
چیبا: جاپان کے صوبہ چیبا میں ریکارڈ توڑ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 360 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور چار افراد ہلاک ہوگئے۔
شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، سڑکیں اور ریلوے ٹریکس بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ تقریباً ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور 25 ہزار گھرانے بجلی سے محروم ہوگئے۔ ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر ہزاروں مسافر پھنس گئے جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے چیبا میں پہلی بار پانچویں درجے کی ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے فوج کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کردیا۔




