یورپ

یونان کے مغربی تراکیہ میں تاریخی مسجد چنار کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں شدید اشتعال؛ مذہبی مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

یونان کے مغربی تراکیہ میں تاریخی مسجد چنار کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں شدید اشتعال؛ مذہبی مقامات کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

یونان کے شہر کسانتھی (زانتھی) میں واقع تاریخی مسجد چنار کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے توہین آمیز جملے لکھنے اور دیوار نویسی کے شرمناک اقدام نے مغربی تراکیہ کے مسلمانوں میں شدید غم و غصے اور تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔

مسلمانوں کے مذہبی شعائر اور عقائد کو نشانہ بنانے والے اس گستاخانہ فعل نے ایک بار پھر یورپ کے اس ملک میں دینی اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے معاملے کو مرکز توجہ بنا دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اناطولی کے مطابق مغربی تراکیہ کی ترک اقلیت کی مشاورتی کونسل نے باضابطہ بیان جاری کر کے اس قبیح حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اخلاقیات، انسانیت اور مقدسات کے احترام کے اصول کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔

کونسل کے عہدیداران نے تاکید کی ہے کہ مقدس مقامات اور دینی عقائد پر کسی بھی قسم کا حملہ یا بے احترامی ہرگز قابل قبول نہیں، اور یونانی عدالتی و انتظامی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو فی الفور شناخت کر کے گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے تفرقہ انگیز واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button