یورپ
اسپین میں سستی رہائش کے مطالبہ پر بڑے پیمانے پر احتجاج
اسپین میں سستی رہائش کے مطالبہ پر بڑے پیمانے پر احتجاج
اسپین میں سستی رہائش اور کرایہ داروں کے تحفظ کے مطالبے پر ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے گئے۔ میڈرڈ میں منتظمین نے تقریباً 5 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا، جبکہ پولیس کے اعداد و شمار اس سے مختلف رہے۔ ملک کے تقریباً 50 دیگر شہروں میں بھی احتجاج ہوا۔
مظاہرے ہسپانوی پارلیمنٹ کی جانب سے کرایہ داروں کے تحفظ اور بے دخلی روکنے سے متعلق دو ہنگامی بلوں کو معمولی فرق سے مسترد کئے جانے کے ایک روز بعد ہوئے۔ ویلنسیا میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ احتجاج کے باعث حکومت پر بڑھتے ہوئے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔




