بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں احتجاج کے باعث 39 گارمنٹ فیکٹریاں بند

بنگلہ دیش میں احتجاج کے باعث 39 گارمنٹ فیکٹریاں بند

بنگلہ دیش کے صنعتی شہر غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج بدھ کو بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے ڈھاکہ-میمن سنگھ شاہراہ بند کردی، جس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔ احتجاج اور کشیدگی کے پیش نظر حکام کے مطابق 39 گارمنٹ فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی ہیں، جب کہ 10 دیگر فیکٹریوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد علاقوں میں مزدوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جن میں پولیس اہلکاروں، مزدوروں اور صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ساؤنڈ گرینیڈ استعمال کئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال کو قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button