امریکہ

اسلام دشمنی کے خدشات میں اضافہ؛ حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سان ڈیاگو کے مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس

اسلام دشمنی کے خدشات میں اضافہ؛ حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سان ڈیاگو کے مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس

امریکہ کے شہر سان ڈیاگو کے مسلمان کئی برسوں سے اسلام دشمنی کے باعث پیدا ہونے والے تشدد اور عدم تحفظ کے احساس سے دوچار ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق تقریباً 88 فیصد مسلمان شہریوں نے کہا ہے کہ 18 مئی کو شہر کے اسلامی مرکز پر ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد ان کے اندر عدم تحفظ کا احساس پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد کے قریب نازی پرچم لہراتی ایک گاڑی کی موجودگی نے بھی مسلم برادری کے خوف، صدمے اور ذہنی اضطراب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اسی تناظر میں امریکی روزنامہ "لاس انجلیس ٹائمز” نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو (UCSD) کے سینٹر فار مائیگریشن پالیسی کی تحقیق کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ علاقے کے مسلم رہنماؤں نے اسلام دشمن سوچ کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کیلیفورنیا کے گورنر سے ریاست کی 22 مساجد کی حفاظت کے لئے 20 ملین ڈالر کے خصوصی فنڈ کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صرف حفاظتی انتظامات کو مضبوط بنانا کافی نہیں، بلکہ مذہبی نفرت اور اسلام دشمنی کی جڑوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور مؤثر سرمایہ کاری ہی مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کا واحد پائیدار راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button