افغانستانامریکہماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

دیارِ غربت میں عزائے حسینیؑ کا اہتمام؛ امریکہ اور فرانس میں افغان مہاجرین کی مجالس عزا

ماہِ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی بیرونِ ملک مقیم افغان مہاجرین کی مذہبی انجمنوں اور عزادار تنظیموں نے یورپ اور امریکہ میں امام حسین علیہ السلام کی یاد میں پُرشکوہ مجالسِ عزا کا انعقاد کیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں منعقدہ عزائی پروگرام میں سید کلیم اللہ عاقلی نے نوحہ و مرثیہ خوانی کی، جبکہ ریاست کیلیفورنیا میں ڈاکٹر سید محمد رفیع جلال نے خطاب اور مرثیہ و سوز خوانی کے ذریعہ حاضرین کو پیغامِ عاشورا اور سیرتِ حسینیؑ سے روشناس کرایا۔

اسی دوران فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں بھی محبانِ اہلِ بیت علیہم السلام نے مجالسِ عزا کا انعقاد کیا، جہاں سید سمیر عاقلی کی نوحہ خوانی اور مداحی کے ساتھ عزادارانِ سیدالشہداء علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دیارِ غربت میں منعقد ہونے والی یہ مجالس اس حقیقت کی مظہر ہیں کہ محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام اور پیغامِ کربلا زمان و مکان کی حدود سے ماورا ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مؤمنین ہر سال محرم الحرام کے موقع پر عزائے حسینیؑ برپا کرکے نہ صرف حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی یاد تازہ کرتے ہیں بلکہ حق، عدل، آزادی اور انسانی اقدار پر مبنی پیغامِ عاشورا کو بھی زندہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button