سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے غم میں بر صغیر میں بچھی صف ماتم

سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شب شہادت بر صغیر ہندوستان و پاکستان میں شیعہ نشین علاقوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
آج پورے دن ہوگا سفیر حسینی کا ماتم؛ مختلف مقامات پر اجتماعی طور پر پڑھی جائے گی دعائے عرفہ
پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بستیوں میں مومنین نے سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں مجالس عزا منعقد کی اور عزاداری کی۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں واقع تاریخی درگاہ شاہ مرداں میں سید امیر علی زیدی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی شب شہادت مجلس عزا منعقد ہوئی اور اس کے بعد شبیہ تابوت برآمد ہوا، اس مجلس میں دہلی اور قرب و جوار کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لکھنو درگاہ حضرت عباس علیہ السلام میں ہر سال کی طرح امسال بھی خمسہ مجالس عقد ہوا جس کی آخری مجلس مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو نے پڑھی۔ اس مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
ہندوستان میں دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بستیوں میں سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شب شہادت مجالس عزا منعقد ہوئیں۔
اسی طرح آج یوم شہادت بھی مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نیز نماز ظہرین کے بعد مختلف مقامات پر اجتماعی دعائے عرفہ پڑھی جائے گی۔




