شیعہ مرجعیت

اگر کوئی شخص سلام کے لئے صرف لفظ "سلام” استعمال کرے تو بظاہر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اگر کوئی شخص سلام کے لئے صرف لفظ "سلام” استعمال کرے تو بظاہر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی کے روزانہ علمی نشست کا انعقاد منگل، 17 ذی القعدہ 1447ھ کو ہوا۔

ان نشستوں میں حسبِ سابق حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

سلام کے احکام کے بارے میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ نے فرمایا: سلام صرف عربی زبان کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ ہر وہ زبان جس میں سلام کے ہم معنی تحیت استعمال کی جائے، وہ بھی سلام شمار ہوگی اور اس کا جواب دینا واجب ہے۔ لہٰذا مختلف زبانوں میں کئے جانے والے سلام کا جواب دینا واجب ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: اگر کوئی شخص سلام کے لیے صرف لفظ "سلام” کہے تو بظاہر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button