ہندوستان
جمعیۃ العلماء کا کرگل ہل کونسل انتخابات میں 13 حلقوں سے آزاد امیدوار اتارنے کا اعلان

کرگل: جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل نے آئندہ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC) انتخابات میں 13 حلقوں سے آزاد امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے سیاسی امور کے انچارج سجاد حسین کرگلی نے 27 نومبر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ امیدوار جمعیۃ کی رہنمائی میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی ترجیحات میں نوجوانوں، زمین، ثقافت، علاقائی شناخت اور عوامی حقوق کا تحفظ شامل ہے۔ جمعیۃ نے لداخ کے چار نکاتی ایجنڈے کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں امیدواروں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، تاہم 13 حلقوں میں انتخابی سرگرمیوں کے اعلان کی حتمی تفصیلات اور امیدواروں کی فہرست سامنے آنا باقی ہے۔




