افریقہ

ال نینو اور جنگوں کے باعث 16 خطوں میں بھوک کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ: اقوام متحدہ

ال نینو اور جنگوں کے باعث 16 خطوں میں بھوک کا خطرہ بڑھنے کا خدشہ: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اداروں، FAO اور WFP نے خبردار کیا ہے کہ ال نینو کے موسمی اثرات اور جاری مسلح تنازعات کے باعث دسمبر 2026ء سے مئی 2027ء کے دوران دنیا کے 16 خطوں میں غذائی عدم تحفظ مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ سوڈان، جنوبی سوڈان، صومالیہ، نائیجیریا کے بعض علاقے اور یمن سب سے زیادہ تشویش کے حامل خطوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں 30 لاکھ، ملاوی میں 26 لاکھ اور موزمبیق میں 18 لاکھ افراد کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ سوڈان کے شمالی دارفور اور جنوبی کردوفان کے 13 علاقوں میں قحط کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دونوں اداروں نے فوری انسانی امداد اور متاثرہ آبادیوں تک محفوظ رسائی یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جنگ، نقل مکانی اور خشک سالی نے لاکھوں افراد کی غذائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button