خبریں
تبلیغِ دین میں اخلاصِ نیت، علمی پختگی اور حکمت ضروری ہے: علامہ شہنشاہ نقوی

نجف اشرف: پاکستان کے معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ نقوی نے کہا ہے کہ مبلغین و واعظین کی نیت خالصتاً رضائے الٰہی اور خدمتِ دین ہونی چاہیے۔ کامیاب تبلیغ کے لیے علمی پختگی کے ساتھ حکمت، دانائی اور مؤثر اندازِ بیان بھی ضروری ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مؤسسہ الکوثر نجف اشرف کے زیرِ اہتمام معہد الواعظین میں منعقدہ علمی و تبلیغی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے مؤسسہ الکوثر اور معہد الواعظین کی علمی و تبلیغی سرگرمیوں کو سراہا اور مرحوم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

نشست میں معہد کے طلبہ، اساتذہ اور فارغ التحصیلان نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد حسین محافظی نے تلاوتِ قرآن کریم کی، جبکہ سید عین الحسین، عمران حمید اور شیخ حافظ سجاد حسین نجفی نے بھی خطاب کیا۔




