شیعہ مرجعیت

سحر و جادو فقہاء کے اجماع سے حرام ہے، لیکن ہر پریشانی کو سحر سے منسوب نہیں کرنا چاہیے، اور اس کے احتمالی دفع کے لئے ماثورہ دعاؤں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

سحر و جادو فقہاء کے اجماع سے حرام ہے، لیکن ہر پریشانی کو سحر سے منسوب نہیں کرنا چاہیے، اور اس کے احتمالی دفع کے لئے ماثورہ دعاؤں سے استفادہ کیا جا سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست بدھ 14 جمادی الثانی 1448ھ کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے "سحر” کی شرعی حیثیت، عوام میں خاندانی اور ازدواجی مشکلات کو اس سے منسوب کرنے کے رواج، اور اس کی روک تھام و علاج کے طریقوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اہم نکات بیان فرمائے۔

معظم لہ نے مرحوم شیخ انصاری کی کتاب "مکاسب” سے استناد کرتے ہوئے سحر کی قطعی حرمت پر زور دیا اور فرمایا: روایات میں آیا ہے کہ جو شخص سحر سیکھے، پروردگار کے ساتھ اس کا آخری عہد ہوگا اور اللہ تعالیٰ اس سے منہ پھیر لے گا۔ لہٰذا سحر و جادو فقہا کے اجماع سے مسلم شرعی محرمات میں سے ہے۔

آپ نے اس سلسلہ میں افراط سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا: آج کل لوگ ہر مشکل اور پریشانی کو سحر سے منسوب کر دیتے ہیں، یہ درست نہیں ہے اور یہ معلوم نہیں کہ ایسے موارد واقعی سحر ہوں۔ بہت سے لوگ زندگی میں قدرتی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں اور ہر چیز کو سحر کا نتیجہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض موارد میں سحر کا وقوع صرف ایک احتمال ہے، کوئی یقینی امر نہیں، اس کے دفع و رفع کے طریقوں کے بارے میں تصریح فرمائی: ایسے احتمال کی صورت میں اس کے مقابلے کے لئے معتبر دعائیں اور روایات وارد ہوئی ہیں، جن میں سے ان دعاؤں کا ذکر کیا جا سکتا ہے جنہیں مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی نے کتاب "الدعاء والزیارۃ” میں سحر کے دفع و رفع کے لئے نقل فرمایا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button