پاکستانخبریں

کراچی میں عزائے فاطمی کے جلوس پر دہشت گردی کا مقدمہ، علامہ ناظر عباس تقوی کا سندھ حکومت کو الٹی میٹم

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں منعقدہ جلوسِ عزا کے شرکاء کے خلاف انسدادِ دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کئے جانے پر شیعہ حلقوں میں شدید احتجاج پایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 نومبر کو درج ایف آئی آر نمبر 1194/26 میں 11 افراد کو نامزد جبکہ 400 سے 500 نامعلوم عزاداروں کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ جلوس کے لیے انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ فوری واپس لیا جائے، بصورت دیگر وزیراعلیٰ ہاؤس میں مجلسِ عزا منعقد کرکے آئندہ کے احتجاجی لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں نے بھی ایف آئی آر کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button