ہندوستان
ہندوستان کے جموں علاقہ میں سینکڑوں روہنگیا مسلمان خاندانوں کی جبری بے دخلی

پناہ گاہوں کی مسماری اور جبری انخلا کی نئی لہر نے ہندوستان میں سینکڑوں روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کو بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔
ویب سائٹ ’’مکتوب‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جموں میں زمین مالکان کو حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کے بعد تقریباً 350 سے 500 روہنگیا خاندان اپنے گھر اور دکانیں خود مسمار کرنے پر مجبور ہو گئے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور وکلاء نے متبادل پناہ فراہم کیے بغیر اس جبری بے دخلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس عمل کے جاری رہنے سے اقوام متحدہ کا پناہ گزین کارڈ رکھنے والی خواتین، بچے اور بزرگ انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار ہو جائیں گے۔



