شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی: حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے نمائندوں کے لئے لفظ "سفیر” آیا ہے، لیکن "نائب” کا عنوان استعمال کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے نمائندوں کے لئے لفظ "سفیر” آیا ہے، لیکن "نائب” کا عنوان استعمال کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی کی روزانہ علمی نشست بروز اتوار 15 ربیع الثانی 1448 کو منعقد ہوئی۔

اس نشست میں گزشتہ نشستوں کی طرح معظم لہ نے حاضرین کے مختلف فقہی مسائل سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس سوال کے جواب میں کہ روایات میں حضرت حجت عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے بھیجے ہوئے نمائندوں کے لئے لفظ سفیر آیا ہے تو کیا ان کے لئے لفظ نائب استعمال کیا جا سکتا ہے، فرمایا: سفیر بھی نائب کے معنی میں ہے، مثلا جب کوئی حکومت دوسرے ملک سفیر بھیجتی ہے تو درحقیقت وہ سفیر اس حکومت کا نائب ہوتا ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: لفظ سفیر اور لفظ نائب انسان اور بشر کی طرح مترادف ہیں، اور اگر روایات میں لفظ نائب استعمال نہیں ہوا ہے تو بہتر ہے کہ نہ کہا جائے، لیکن اگر استعمال کر لیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button