ہندوستان
بہار کے مولانا کو اترپردیش میں مار پیٹ کے بعد ٹرین سے پھینک دیا گیا، اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام ۔ محکمہ ریلوے حادثہ ثابت کرنے کی کررہاہے کوشش

بہار کے 30 سالہ مولانا توصیف رضا مظہری کو مبینہ طور پر مار پیٹ کے بعد بریلی کے قریب چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا۔ اہل خانہ نے منصوبہ بند حملہ قرار دیا، اسدالدین اویسی نے انصاف کا مطالبہ کیا۔
اتر پردیش کے شہر بریلی کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بہار کے ایک 30 سالہ مولانا کو مبینہ طور پر مار پیٹ کے بعد چلتی ٹرین سے پھینک دیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی کی شناخت مولانا توصیف رضا مظہری کے طور پر ہوئی ہے، جو بہار کے ضلع کشن گنج کے بکھوٹولی گاؤں کے رہائشی تھے۔
مولانا توصیف رضا مظہری پیشے کے اعتبار سے ایک امام جماعت اور مدرسہ کے استاد تھے اور وہ بہار کے سیوان میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ بریلی میں عرس میں شرکت کے لئے گئے تھے اور واپسی کے دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔




