سعودی عرب نے مجالس عزا اور سبیلوں پر پابندی کے ساتھ محرم کی عزاداری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا
سعودی عرب نے مجالس عزا اور سبیلوں پر پابندی کے ساتھ محرم کی عزاداری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا
اپنی امتیازی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے سعودی حکام نے شیعہ علاقہ قطیف میں عاشورہ 2025 کی عزاداری کے انعقاد پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پابندیوں میں اجازت دیے گئے دینی مجالس کے تعداد میں کمی، غیر سرکاری خطباء کی تقاریر اور نصف شب کے بعد کسی بھی قسم کے پروگرام پر پابندی شامل ہے۔
عوامی مقامات پر حسینی پرچم اور علامتوں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایسی سبیلیں جن کے پاس سرکاری اجازت نامہ نہیں ہے ان کے انعقاد کی بھی اجازت نہیں ہے۔
دوسرے علاقوں کے شیعوں کو قطیف میں منعقد ہونے والی مجلسوں میں شرکت پر بھی پابندی ہے۔
سعودی حکام نے دھمکی دی کہ ان احکامات کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
تجزیہ کار ان اقدامات کو جابرانہ حکمت عملی اور سعودی عرب کے شیعہ علاقوں کے درمیان سماجی اور مذہبی تعلقات کو منقطع کرنے کی ایک منظم کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں۔