پاکستان

پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ رقم رواں ماہ کے آخر میں ابوظبی کو ادا کی جائے گی، جو پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے بدلتی عالمی صورتحال کے پیش نظر رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جبکہ اس رقم پر پاکستان 6 فیصد سود بھی ادا کر رہا تھا۔

ناقدین کا کہنا ہے حالیہ جنگی حالات میں یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا مطالبہ، اس کے اقتصادیات پر سوالیہ نشان ہے۔ نیز ایک مسلم ملک کا دوسرے مسلم ملک سے سود لینا پورے نظام کو زیر سوال لاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button